اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر نے نینوا اور موصل پر ہونے والے دھشتگردانہ حملوں کی نسبت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔
اس بیانیے میں جس پر آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی مہر لگی ہوئی ہے آیا ہے: دینی مرجعیت کے اعلی مقام، صوبہ نینوا اور موصل کے حالات پر سخت تشویشناک ہیں۔ تمام عہدہ داروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وحدت کلمہ کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں اور دھشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عراقی فوج کا ساتھ دیں۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اس بیان میں نیز حکومتی عہدہ داروں اور سیاسی گروہوں اور دھڑوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اختلافات کو درکنار کر کے ملک اور قوم کے مفادات کو محفوظ رکھنے کے لیے دھشتگردوں اور باغیوں کے مقابلے میں یکجا ہو جائیں۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اپنے اس بیانیہ میں شیعہ مرجعیت کی طرف سے مکمل طور پر عراقی فوج کو حاصل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سب سے مطالبہ کیا ہے کہ صبر و استقامت کے ساتھ تکفیری دھشتگردوں کا مقابلہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲